29 جون، 2016، 4:38 PM

ایران کی ترکی میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

ایران کی ترکی میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں ترکی کے شہر استنبول کے ایئرپورٹ میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترک حکومت اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے ایک بیان میں ترکی کے شہر استنبول کے ایئرپورٹ میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترک حکومت اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

News ID 1865123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha